| فہرست | الطاہر شمارہ نمبر 47 رمضان 1428ھ بمطابق اکتوبر 2007ع |
گلہائے رنگ رنگ
چار چیزیں
مرسلہ: نذیر احمد حنفی طاہری ۔ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو
گوہر نایاب
مرسلہ: عبدالمجید شیخ طاہری
مہکتی کلیاں
مرسلہ: رحمت اللہ طاہری ۔ بیلہ بلوچستان
شگوفےآدمی بچے سے ”بیٹا سنا ہے تم بہت ہوشیار ہو ایک سوال کا جواب تو بتاؤ“۔ بچہ: (فرمان برداری سے) ”جی پوچھئے“۔ آدمی: ”اگر میں تمہارے ابو کو پچاس روپے روز کے حساب سے تین دن تک دوں تو آپ کے ابو مجھے تین دنوں کے کتنے پیسے واپس کریںگے؟“ ”جی کچھ نہیں“ بچے نے جواب دیا۔ آدمی: (حیرت سے) ”کیوں بیٹا تم حساب کتاب نہیں جانتے کیا؟“ بچہ: ”جی حساب کتاب تو اچھی طرح جانتا ہوں مگر آپ میرے ابو کو اچھی طرح نہیں جانتے“۔ مرسلہ: حنیف احمد طاہری ۔ اوتھل بلوچستان
پانی پینے کے متعلق سنتیں
مرسلہ: سکندر علی طاہری ۔ حب چوکی بلوچستان
زندگیزندگی دراصل موت کا دوسرا نام ہے، ہر وہ چیز جس میں جان ہے اس کو موت کا سامنا کرنا ہے۔ یہ زندگی بڑی قیمتی ہے، اس کو اچھی کاموں میں صرف کرنے سے انسان کا ضمیر مطمئن ہوتا ہے۔ اگر زندگی چاہے کیسی بھی ہو، گذر جاتی ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ احکام الٰہی کے مطابق گذاردی جائے۔ مرسلہ: رحمت اللہ طاہری ۔ درگاہ اللہ آباد شریف
محبت
مرسلہ:گل ناز لاڑک ۔ پنجوڈیرو
خاموشی کے فائدے
مرسلہ: گل ناز لاڑک ۔ پنجو ڈیرو
اسمائے محمد (صلّی اللہ علیہ وسلم)
مرسلہ: عبدالقیوم جت طاہری ۔ ٹھٹھہ سندھ
سنہرے اقوال
مرسلہ: اسد علی خان جت طاہری ۔ ٹھٹہ سندھ
انمول موتی
جہاں سورج طلوع ہوتا ہے وہاں روشنی ضرور ہوتی ہے، اسی طرح جہاں علم ہوتا ہے وہاں جہالت کا اندھیرا کبھی نہیں آسکتا۔
مرسلہ: شان اقبال راجپوت ۔ بھریا روڈ
اقوال زریں
(امام ابو حنیفہ) مرسلہ: محمد رمضان مغل ۔ بکیراروڈ
اچھی معلوماتکلام کا مدار چارچیزوں پر ہے
مرسلہ: فقیر غلام مصطفی پنہور طاہری ۔ ٹنڈو الہیار
حضرت آدم علیہ السلام
مرسلہ: عدنان میہار پالاری طاہری ۔ دنبہ گوٹھ کراچی
مسواک کے فائدے
مرسلہ: سائرہ طاہری ۔ پالاری گوٹھ
اللہ اور بندے کا ساتھحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلّی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوتا ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ پس اگر مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں، اور اگر وہ مجمع میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں مجمع (یعنی فرشتوں) میں اس کا ذکر کرتا ہوں۔ اور اگر وہ میری طرف ایک بالشت بڑھتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوں، اور اگر وہ میری طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہے تو میں دو ہاتھ اس کی طرف متوجہ ہوتا ہوں، اور اگر وہ میری طرف چل کر آتاہے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔ مرسلہ: یاسمین طاہری ۔ دنبہ گوٹھ کراچی
مختلف ملکوں کے اوقاتجب پاکستان میں دوپہر کے 12:00 بجتے ہیں تو مختلف ممالک میں یہ ٹائم ہوتا ہے
مرسلہ: قاری احمد نواز میمن طاہری ۔ لاڑکانہ
فرمان رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلمتم میں سے کوئی شخص مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اس کی نگاہ میں اس کے باپ، اس کے بیٹے، حتیٰ کہ تمام انسانوں سے میں زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ (بخاری) مرسلہ: عبدالغفور مری ۔ جلال مسوری
گناہوں سے شفا پانے کا نسخاحضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہ ایک دفعہ کسی شفا خانے میں تشریف لے گئے اور دیکھا کہ ہزاروں مریض بھرے ہوئے ہیں، کوئی رو رہا ہے، کوئی چپ بیٹھا ہے، کوئی بے قراری کی حالت میں کھڑا ہے، اور کئی طبیب ان کے علاج میں مصروف ہیں۔ حضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہ یہ حال دیکھ کر بے تاب ہوگئے اور انہوں نے ایک حکیم سے کہا کہ مجھے گناہوں کا مرض ہے اور اس کی وجہ سے مجھے سخت تکلیف رہتی ہے، اس درد نے میری نیند بھوک سب اڑادی ہے، اگر اس کی دوا بھی آپ کے پاس ہو تو مجھے عنایت فرمائیں؟ حکیم صاحب یہ سن کر متحیر ہوگئے اور بولے اس مرض کی تو کوئی دوا نہیں سوائے اس کے خدا آپ پر فضل کرے۔ یہاں یہ سب باتیں ہورہی تھیں اور سامنے میدان میں ایک آدمی عالم دیوانگی میں تنکے چننے میں مصروف تھا، اس نے یکایک سر اٹھا کر کہا ”شبلی یہاں آؤ میں اس کی دوا بتاؤں۔ حیا کے پھول، صبر و شکر کے پھل، عجز و نیاز کی جڑ، فکر و غم کی کونپل، سچائی کے درخت کے پتے، ادب کی چھال اور حسن و اخلاق کے بیج یہ سب لیکر ریاضت کے ہاون دستہ میں کوٹنا شروع کردو، اور اشک پشیمانی کا عرق ان میں روز ملاتے رہو۔ کئی دن یہی معمول رکھو اور پھر ان سب دواؤں کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر پکاؤ، اگر کچھ کمی رہی ہو تو اپنی جان بھی جلانے سے دریغ نہ کرنا۔ جب اچھی طرح جوش آجائے تو اتارکر صفائے قلب کی صافی میں چھان لینا اور شیریں زبان کی شکر ملاکر محبت کی تیز آنچ دینا۔ یہ معجون بڑی آنچ کھاتی ہے تب کہیں جاکر تیار ہوتی ہے۔ جس وقت تیار ہوکر اترے تو اس کو ارتقاء خوف خدا کی ہوا سے ٹھنڈا کرکے حفظ کے ڈبے میں بھر کر رکھ دینا اس کا کوئی خیال نہ کرنا کہ زیادہ کھانے سے نقصان ہوگا یہ کبھی بھی کسی کو مضر نہیں ہوگی، اور اس نے ہمیشہ گناہوں کے مرض کو فائدہ دیا ہے اور معرفت کے طبیبوں نے اس کی تعریف کی ہے۔ یہ ہے گناہوں سے شفاء پانے کا نسخہ۔“ خدا ہم سب مسلمانوں کو اس نسخہ کی آزمائش کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ مرسلہ: سید مشتاق علی شاہ طاہری ۔ میر شاہ محمد ٹنڈو الہیار
سنہری باتیں
مرسلہ: محمد رمضان طاہری جوکھیو ۔ بندیجا اسٹاپ
اقوال زریںخلیفہ ہارون الرشید کا قول ہے کہ چھوٹے بچوں میں پانچ خصلتیں ہوتی ہیں، اگر وہ خصلتیں بڑوں میں آجائیں تو وہ ولی اللہ بن جائیں۔
مرسلہ: فقیر محمد ارشاد جوکھیو طاہری ۔ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ
ارشادات نبی صلّی اللہ علیہ وسلمایک دفعہ آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم سے کسی صحابی نے پوچھا کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو دنیا سے رخصت ہو تیری زبان ذکر الٰہی سے تر ہو۔ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمام اعمال سے بہترین اور تمہارے مالک کے نزدیک سب سے پاکیزہ اور تمہارے درجات بہت بلند کرنے والی ہو۔ صحابہ نے عرض کیا ضرور فرمائیے ۔آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کا ذکر“ مرسلہ: مصباح نورین ۔ دوکوٹہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی
ہفتے کے دنحضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ کو پکڑ کر فرمایا اللہ عزوجل نے مٹی کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور پہاڑوں کو اتوار کے دن پیدا کیا اور درختوں کو پیر کے دن پیدا کیا اور نور کو بدھ کے دن پیدا کیا اور ناپسندیدہ چیزوں کو منگل کے دن پیدا کیا اور جمعرات کو چوپایوں کو پھیلادیا اور جمعے کے دن تمام مخلوق کے آخر میں عصر کے بعد جمعہ کی آخری ساعت میں سے کسی ساعت میں حضرت آدم علیہ السلام کو عصر سے لے کر رات تک پیدا کیا۔ صحیح مسلم صفحہ 595۔ مرسلہ: مظہر علی شاہ جیلانی ۔ بھٹارو شریف میر پور خاص
عام معلومات
مرسلہ: ابوالقیوم مجید لانگاہ طاہری
مسلمانوں کے حقوق
مرسلہ : حمیر عباس انصاری۔۔پاٹولی محلہ ماتلی
سجدہکسی مکان میں ایک کرائے دار رہتا تھا۔ اس مکان کی چھت لکڑی کی تھی اور بہت آواز دیتی تھی۔ ایک دن مالک مکان اس کے گھر گیا تو کرائے دار نے کہا: ”جناب اس چھت سے عجیب اور غریب آوازیں آتی ہیں“۔ مالک مکان نے جواب دیا ”یہ چھت اللہ کی حمد و ثنا کرتی ہے“ تو کرائے دار نے کہا ”مجھے اس کے حمد و ثنا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مجھے ڈر ہے یہ سجدہ نہ کرنے لگ جائے“۔ مرسلہ: خان سعدی ۔ کراچی
قرآنی معلومات
مرسلہ: سائیں عبدالوہاب ۔ ماتلی
اقوال زریںعالم اس وقت عالم ہوگا جب وہ اپنے علم پر عمل کرے گا۔ (فرمان نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ منافق عالم کیسا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا وہ جس کی زبان تو عالم ہو مگر دل اور زبان جاہل ہوں۔ مرسلہ: علی خان مری ۔ میرپور خاص
سائنسی معلوماتابن الہیشم مسلمان سائنسدان نے پن ہول کیمرا ایجاد کیا۔ جابر بن حیان نے سب سے پہلے تیزاب (Acid) ایجاد کیا۔ وائیر میں نے انک پین ایجاد کیا۔ جارج اسٹفنسن (George Stephenson) نے اسٹیم انجن (Steam engine) ایجاد کیا۔ رائٹ براداران نے ایئرو پلین (جہاز) ایجاد کیا۔ تھامس ایڈیسن نے بلب ایجاد کیا۔ مرسلہ: محمد افتخار طاہری ۔ لاڑکانہ
آئی ہنسیایک شخص ایک دکان میں داخل ہوتے ہوئے بولا ”ڈاکٹر مجھے چشمے کی سخت ضرورت ہے“۔ دکاندار نے جواب دیا ”واقعی کیونکہ یہ حلوائی کی دکان ہے“۔ مرسلہ: ذیشان احمد طاہری ۔ ماتلی
معلومات
محسن عارف آرائیں طاہری ۔ ٹنڈو الہیار
لطیفہایک کنجوس نے اپنے بچوں سے کہا ”جو رات کا کھانا نہیں کھائے گا اسے ایک روپیہ ملے گا“۔ سب بچے روپیہ لے کر رات بھوکے سوگئے۔ صبح کنجوس نے کہا ”جو بچہ روپیہ دے گا صرف اسی کو ناشتہ ملے گا“۔ فقیر مسعود عارف طاہری ۔ ٹنڈو الہیار
ایک منٹ میں
مرسلہ: تیمور عارف آرائیں طاہری ۔ ٹنڈو الہیار
اقوال زریںانسان کو اپنے دشمن سے زیادہ دوست سے ڈرنا چاہیے، کیونکہ وہ اگر دشمن ہوگیا تو اس کے پاس کہنے کو اتنا کچھ ہوگا کہ تمہارا دشمن تو ان میں سے کچھ بھی نہیں جانتا ہوگا۔ مرسلہ: منصور عارف آرائیں طاہری ۔ ٹنڈو الہیار
سنہری باتیں
مرسلہ: حارث سجاد بوزدار ۔ طاہر آباد
سنہرے قول
مرسلہ: محمد معشوق جلبانی ۔ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو
|