| فہرست | الطاہر شمارہ 50، ربیع الاول 1429ھ بمطابق اپریل 2008ع |
گلہائے رنگ رنگ
فرمان باری تعالیٰ
مرسلہ: محمد عالم طاہری۔۔ اوتھل
میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے فرمایا ”جس نے نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کے میلاد پاک پر ایک درہم بھی خرچ کیا۔ کان رفیقی فی الجنۃ۔ وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔“ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے فرمایا کہ ”جس نے بھی سرور کائنات صلّی اللہ علیہ وسلم کے میلاد پاک کی تعظیم و تکریم کی فقد احیاء الاسلام۔ تحقیق اس نے اسلام کو زندہ کیا۔“ حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس نے حضرت نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کے میلاد پر ایک درہم خرچ کیا فکان شہید غزوۃ بدر وحنین۔ گویا وہ غزوہ بدر و حنین میں شریک ہوا۔“ حضرت مولا علی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے ”جس نے میلاد کی تعظیم کی اور اسے بیان کرنے کی کوشش کی وہ دنیا سے ایمان کی حالت میں جائے گا۔ ویدخل الجنت بغیر حساب اور بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوگا۔“ (النعمۃ الکبریٰ) مرسلہ: شاہ نواز صالح راہوجو طاہری۔ سیتا روڈ
ہنسنا منع ہےمالک نوکر سے ”تم نے ایک خط ڈالنے میں اتنی دیر لگادی؟“ نوکر ”کیا کرتا جناب! جس لیٹر باکس پر بھی گیا، اس پر تالا لگا ہوا تھا۔“ مرسلہ: نذیر احمد رونجہ طاہری۔۔ بیلہ بلوچستان
بچپنبچپن کے وہ دکھ بھی
کتنے اچھے تھے پاؤں مار کے خود
بارش کے پانی میں اب تو ایک آنسو بھی
رسوا کرتا ہے مرسلہ: پیر بخش رودینی بروہی۔۔ بلوچستان
روشن باتیںجو لوگ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں وہ شکوے شکایت نہیں کرتے۔ اگر آج کا رزق تجھ پر تنگ ہے تو کل تک صبر کر شاید کہ زمانے کے مصائب تجھ سے دور ہوجائیں۔ زندگی کے آدھے غم، انسان دوسروں سے غلط توقعات وابستہ کرکے خریدتا ہے۔ پوشیدہ طور پر دیا ہوا صدقہ اللہ تعالیٰ کے غضب کو بجھاتا ہے۔ مرسلہ: منیر احمد رونجہ طاہری، گوٹھ نوتانی بیلہ بلوچستان
غور و فکرتفکر فی خلق السمٰوٰت والارض عقلمند لوگ یا اہل اللہ کثرت سے اللہ کا ذکر اور کائنات میں اللہ کی تخلیق کی ہوئی چیزوں کے بارے میں غور و فکر کرتے ہیں، یعنی یوں فرماتے ہیں: ربنا ماخلقت ہٰذا باطلا۔ ترجمہ : یا اللہ یہ سب تونے بے فائدہ نہیں بنایا۔ یعنی ذکر اللہ کرنا عبادت ہے ویسے ہی فکر فی آیات اللہ کرنا بھی عبادت ہے اور اسی کا نام معرفت ہے۔ حضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ”تفکر ساعۃ خیر من قیام لیلہ“ یعنی ایک گھڑی اللہ کی قدرت و آیات میں غور کرنا ایک رات کی نفل عبادت سے بہتر ہے۔ حضرت بشر حافی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر لوگ اللہ کی عظمت میں تفکر کریں تو کبھی اسکی معصیت و نافرمانی نہ کریں۔ مرسلہ: بلال احمد طاہری، جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ حب
جھوٹ بولنے والوں کے لیے وعیدایک دفعہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ”یا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کیا مسلمان زنا کرسکتا ہے؟“ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں کرسکتا ہے۔“ عرض کیا یا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کیا مسلمان بے انصاف ہوسکتا ہے؟ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہاں ہوسکتا ہے۔“ پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کیا مسلمان جھوٹا ہوسکتا ہے؟ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نہیں مسلمان جھوٹ نہیں بول سکتا۔ “ مرسلہ:وحید علی بھٹی
انمول موتی
مرسلہ: حافظ محمد انور قمبرانی طاہری، نوتانی گوٹھ بیلہ
کام کی باتیںانسان کی فطری کمزوری ہے کہ وہ اس بات کو بار بار سننا چاہتا ہے جو اسے پسند آئے۔ جو آدمی اپنی عظمتوں کے ڈھول بجاتا ہے وہ عملی طور پر ڈھول کی طرح اندر سے کھوکھلا ہوتا ہے۔ کسی کو پالینا محبت نہیں بلکہ کسی کے دل میں جگہ بنالینا محبت ہے۔ ناسمجھ لوگ تب تک اچھے لگتے ہیں جب تک وہ خاموش رہتے ہیں۔ مرسلہ: فقیر عبدالشکور خاصخیلی طاہری، بیلہ بلوچستان
اچھا اخلاق تین قسم پر ہےاللہ تعالیٰ کے ساتھ اچھا اخلاق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو پابندی سے بغیر ریاء کے بجالانا۔ مخلوق کے ساتھ اچھا اخلاق یہ کہ بندہ بڑے اور بزرگ لوگوں کی عزت کی حفاظت کرے، اپنے سے چھوٹوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے اور اپنے ہم عصر اور برابر والوں سے انصاف کرے، اپنے اس اخلاق کے بدلے کسی سے عیوض یا انصاف طلب نہ کرے۔ مرسلہ: سلمان محمود، کراچی
مسکراہٹ ایکسپریسایک آدمی میز پر کھڑا دیوار پہ رنگ و روغن کررہا تھا۔ اس کی بیوی نے کہا کہ آپ برش کو ذرا مضبوطی سے پکڑیے میں میز لیے جارہی ہوں۔ ایک شخص جلدی میں تھا اس دوسرے شخص سے پوچھا ”کیا ٹائم ہوا ہے؟“ اس شخص نے ایک نظر گھڑی پر ڈالی اور کہا ”نونے پو“۔ مرسلہ: بلال علی طاہری، مولیٰ مدد لیاری، کراچی
اللہ کا شکر کیسے ادا کروں؟کسی نے حکیم بوعلی سینا سے پوچھا ”آپ کے دن کیسے گذر رہے ہیں؟“ جواب دیا ”گناہ گار ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کی نعمتیں مجھ پر برس رہی ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ میں کس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں، نعمتوں کی کثرت پر یا گناہوں سے در گذر کرنے پر؟“ مرسلہ: محمد وسیم طاہری، مہاجر کیمپ کراچی
منقبت شریفخواجہ سجن سائیں
کردو کرم خدارا یہ تیرا کرم ہے مرشد
دامن میں لے لیا مجھے جب بھی مشکلوں میں،
میں نے تمہیں پکارا پیر مٹھا سائیں کا
صدقہ سوہنڑے سائیں کا صدقہ گھبرانا نہ نوید تو
قبر میں آئیں گے ہم شاعر و مرسلہ: محمد نوید طاہری، مہاجر کیمپ کراچی
یاد رکھنے کی باتیںاپنی زندگی کے اس دن پر رو جو گذر گیا اور تونے کوئی نیکی نہ کی۔ جس نے علم حاصل نہ کیا وہ یتیم ہے۔ ایک طالب علم کی طاقت ایک لاکھ جاہلوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ طاقتور اور پہلوان وہ ہے جو غصہ کی حالت میں خود پر قابو رکھے۔ جو نرمی سے محروم رہا وہ ہر قسم کی بھلائی سے محروم رہا۔ زبان ہی دوست کو دشمن اور دشمن کو دوست بناتی ہے۔ کسی کا اخلاق جاننا ہو تو اسے غصہ کی حالت میں دیکھو۔ مرسلہ: مصباح صدیق طاہری نقشبندی، نواب شاہ
سنہرے اقوالزندگی ایک طویل سفر ہے جسکی منزل قبر ہے۔ دشمنوں کے ساتھ گفتگو ایسے کرو اگر دوست بھی بن جائے تو شرمسار نہ ہونا پڑے۔ دنیا میں وہی لوگ سربلند ہیں جو تکبر کے تاج کو دور پھینک دیتے ہیں۔ اتنا زیادہ ہوشیار بھی نہ بنو کہ سورج پر قدم رکھ دو پاؤں جل جائے۔ اچھا دوست بنانے کے لیے اچھا دوست بننا پڑتا ہے۔ مرسلہ: فقیر محمد سعید موندرہ طاہری، موندرہ کالونی حب
اشعارمیرا ہر لفظ دعا دعا غم نہ کبھی آپ کو
ملے مرے رسالے تاقیامت مرسلہ: سلمان محمود، کراچی
صحابہ کرام رضی اللہ عنہماسلام کے سب سے کم عمر سپہ سالار حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ تھے۔ صحابہ کرام میں سب سے پہلے قرآن پاک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حفظ کیا تھا۔ سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو بھی کہا جاتا ہے۔ مدینہ میں سب سے پہلے ایاس بن معاذ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔ اسلام کی خاطر پہلی بار تلوار حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ نے بلند کی تھی۔ مرسلہ: فقیر محمد حیات لاسی طاہری، محمود آباد حب
سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
مرسلہ:فقیر محمد سعید موندرہ طاہری، موندرہ کالونی حب
ہنسنا منع ہےایک فلسفی استاد اور ایک شاگرد نے ایک بیمار حکیم کو ڈاکٹر سے دوا لیتے دیکھا تو استاد نے بڑے جذباتی انداز میں شاگر سے کہا ”دیکھا تم نے حکیم بھی بیمار ہوجایا کرتے ہیں“ شاگرد نے کہا ”میں آپ کو اس سے بھی بڑی بتاؤں؟“ استاد ”یہی نا کہ ڈاکٹر بھی بیمار ہوتے ہیں“ شاگر ”نہیں اس سے بھی بڑی بات“ استاد نے جھنجھلا کر کہا ”وہ کیا؟“ شاگرد ”یہ مر بھی جایا کرتے ہیں۔“ مرسلہ: محمد احسن علی آرائیں طاہری نقشبندی، نوابشاہ
اسلامی مہینوں کے ناممحرم: محرم کی لغوی معنیٰ ہے حرمت والا حرام کیا گیا اور ممنوع وغیرہ ہیں۔ ایام جاہلیت میں اس مہینے کا نام صغر الاولیٰ تھا۔ یہ چار متبرک مہینوں میں سے ایک ہے۔ قبل اسلام بھی اس میں لڑائی ممنوع تھی۔ صفر: صفر کی لغوی معنیٰ خالی یا زرد کے ہیں۔ شروع شروع میں یہ مہینہ موسم خزاں میں آتا تھا جب درختوں کے پتے زرد ہوجاتے تھے۔ صفر کے ایک معنیٰ اور بھی بیان کیے جاتے ہیں یعنی پیٹ کے وہ کیڑے جو بھوک لگنے پر آنتوں کو کاٹتے ہیں۔ چونکہ یہ مہینہ خزاں میں آتا تھا اسلیے اکثر قحط کی نوبت آتی تھی۔ ربیع الاول: ربیع کی لغوی معنیٰ موسم بہار کی بارش کے ہیں اس طرح ربیع الاول کا مطلب ہوا بہار کا پہلا مہینہ۔ مرسلہ: مکی مدنی، حیدرآباد
معلومات
مرسلہ: فقیر محمد حیات لاسی طاہری۔۔ محمود آباد حب
دلچسپ معلومات
مرسلہ: محمد رفیق اینڈ غلام مصطفیٰ، درگاہ اللہ آباد شریف
تین چیزیں
مرسلہ: زاہدہ طاہری، ٹنڈوالہیار
ہنسی آئیاحمد ”دادی جان امجد نے مجھے مارا ہے“ دادی ”آنے دو امجد کو میں کچا چبا جاؤں گی“ احمد لیکن دادی جان آپ کے تو دانت ہی نہیں ہیں۔“ مرسلہ: ابو العارف طاہری، اوتھل بلوچستان
معذرت کے ساتھاس عاجز کو نہایت افسوس کے ساتھ تحریر کرنا پڑرہا ہے کہ عوام الناس علم حاصل کرنے کے ذوق و شوق میں کمی واقع ہوچکی ہے۔ جس کا اہم سبب تو جامعات کی Fees اور دیگر اخراجات میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔ غریب متوسط طبقے کے لیے تعلیم حاصل کرنا محال ہوچکا ہے۔ اس وجہ سے بہت ہی ذہین اور ہوشیار بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔ سیلف فنانس سہولت سرمایہ دار لوگوں کے ان بچوں کو دے کر اعلیٰ کلاسوں میں داخلے دیے جارہے ہیں جو کہ انٹری ٹیسٹ بھی پاس نہیں کرسکتے جب ایسے بچوں کو داخلے ہوں گے تو معیارت تو گرتا ہی جائے گا۔ مرسلہ: محمد محی الدین صدیقی، گلشن حدید کراچی
کام کی باتیں
مرسلہ: محمد رمضان مغل، ماتلی
گناہجان ملٹن نے کہا کہ پہلے گناہ پر لطف معلوم ہوتا پھر وہ آسان ہوجاتا ہے، پھر اس سے مسرت ہونے لگتی ہے، پھر بار بار کیا جاتا ہے، پھر وہ عادت بن جاتی ہے، پھر آدمی گستاخ بن جاتا ہے، اور پھر کبھی نہ پچھتانے کا تہیہ کرلیتا ہے، اور پھر وہ تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔ مرسلہ :سجاد احمد طاہری، صدر روحانی ر۔ ط۔ ج برانچ جگسی مسجد، ماتلی
وقت کا کیا کہناجو وقت ہاتھ سے نکل جائے وہ دوبارہ نہیں آتا اس لیے وقت کی اہمیت جانو۔ گذرے ہوئے مشکل وقت کو بھول جانا ہی بہادر لوگوں کی نشانی ہے۔ وقت کے ساتھ جتنا تیز بھاگو گے اتنا ہی جلد تھک جاؤ گے۔ جو وقت ہاتھ سے نکل جائے اس کی قدر و قیمت بعد میں معلوم ہوتی ہے۔ اچھے وقت کی امید رکھو اور اچھے وقت کا انتظار کرو۔ مرسلہ: وقاص احمد طاہری، ماتلی
احکام خداوندی
مرسلہ: محمد عظیم رونجہ طاہری، حب چوکی ضلع لسبیلہ
عجیب اتفاق
مرسلہ: حافظ غلام مصطفیٰ طاہری، اسلامک سینٹر کراچی
گلدستہ
مسکرائیےایک آدمی نہر کے کنارے جارہا تھا کہ اچانک آندھی آئی اور وہ نہر میں گرگیا اس نے دعا کی ”اے اللہ مجھے سلامتی سے باہر نکال دے تو میں تیری راہ دیگیں چڑھاؤں گا۔“ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور وہ نہر سے باہر نکل آیا لیکن نہر سے نکلتے ہی فوراً کہنے لگا ”کونسی دیگیں“ اچانک وہ پھر نہر میں گرگیا اور زور زور سے کہنے لگا ”یا اللہ میں تو پوچھ رہا تھا کہ کون سی دیگیں میٹھی یا نمکین؟“ مرسلہ: مصباح نورین، دوکوٹہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی
ایک نظم سجن سائیں کے ناممیرے سجن سائیں کا
ہے اعلیٰ مقام اگر کوئی چاہے
دوجہاں میں کامیابی یہ ہیں وقت کے غوث
اے دوستو خلاف شریعت اگر بات
ہو تو کہنا برستی ہے یہاں رحمت
خداوندی سدا ان کا دیدار حقیقت
میں دیدار مصطفیٰ کہاں وہ بات دنیا کے
میخانوں میں یہ لب کہاں تعریف کے
لائق مرسلہ: شکیل احمد طاہری، مولا مدد لیاری کراچی
لطیفہراہگیر ”ارے سارا دن بھیک مانگتے رہتے ہو اور اب رات کو بھی بھیک مانگ رہے ہو تمہیں شرم نہیں آتی۔“ بھکاری ”جناب یہ مہنگائی کا زمانہ ہے دن رات محنت کرنی پڑتی ہے۔“ مرسلہ: عزیز احمد طاہری، ٹنڈوالہیار
اقوال زریں
مرسلہ: غلام مصطفی پالاری، ٹنڈوالہیار
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے 18 سنہرے الفاظ
مرسلہ: وفا نذیر احمد شر طاہری
قول حضرت علی کرم اللہ وجہہاگر کسی کا ظرف آزمانا ہے تو اسے زیادہ عزت دو، وہ اعلیٰ ظرف ہوگا تو آپ کو اور زیادہ عزت دے گا اور اگر کم ظرف ہوگا تو خود کو اعلیٰ سمجھے گا۔ مرسلہ: صدام حسین شر، احمد آباد (ٹھری میرواہ)
|